کلیاں روئیں گا' 204

حمیرا ارشد نے 6 سال بعد اپنا نیا گانا ”کلیاں روئیں گا” ریلیز کر دیا

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) حمیرا ارشد نے 6 سال بعد اپنا نیا گانا”کلیاں روئیں گا” ریلیز کر دیا۔ گلوکارہ نے پہلی مرتبہ بھنگڑا سے ہٹ کر رومانوی گانا بنایا ہے۔گلوکارہ حمیرا ارشد کے نئے گانے کلیاں روئیں گا میں ماڈل میر علی نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ گانے کی ویڈیو سجیل خان نے بنائی ہے۔

گلوکارہ کے نئے گانے کی کمپوزیشن ساجی علی ساجی اور موسیقی کامران اختر نے ترتیب دی۔حمیرا ارشد کا اپنے نئے گانے کلیاں روئیں گا سے متعلق کہنا تھا کہ موسیقی کے دلدادہ لوگوں کو ان کی یہ کاوش کافی پسند آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں