حمیرا ارشد 204

حمیرا ارشد نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو مکمل کر لی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو مکمل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے نئے گانے ‘ ‘کلیاں روئیں گا”کی ویڈیو مکمل کر لی ہے ۔ اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ساجی علی کی ہے جبکہ ڈی او پی سرجیل ہیں اورڈائریکشن کامران نے دی ہے ۔ گانے کی ویڈیو کو بہت جلدریلیز کر دیا جائے گا ۔حمیر اارشد نے طویل عرصے کے بعد گانے کی ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں