حمزہ شہباز 264

حمزہ شہباز کا رمضان المبارک میں بے قابو مہنگائی اور بے روزگاری پرفوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے رمضان المبارک میں بے قابو مہنگائی اور بے روزگاری پرفوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں بھی حکومت عوام خاص طورپر مزدور، محنت کش اور نادارطبقات کور یلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے ،

سستے بازاروں کے نام پر غیرمعیاری اشیااور مہنگے داموں ان کی فروخت روزہ داروں سے سنگین مذاق ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں افراتفری مچی ہوئی ہے،

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مہنگائی کی تلوار سے عوام کا قتل عام جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس ماہ مقدس کے دوران بھی سبزی، پھل اور اشیائے خوردونوش کی قلت اور مہنگے داموں فروخت ظلم ہے حکومت کم ازکم ماہ صیام میں روزہ داروں کی بددعاوں سے بچنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے عمران نیازی لیکچر بند کرکے ایسے اقدامات کریں جس سے مہنگائی کی ستائی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں