حماس 156

حماس کا اسرائیلی حملوں میں اپنے 90 کارکنوں کی ہلاکت کا اعتراف

مقبوضہ بیت المقدس(ر پورٹنگ آن لائن)فلسطینی تنظیم حماس کے غزہ میں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحیی السنوار نے کہاہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پربمباری میں جماعت کے 90 کارکن ہلاک اور 3 فیصد سرنگیں تباہ ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک خطاب میں اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کو حملوں کا نشانہ بنانے کی ایک بار پھر دھمکی دی۔ان کا کہنا تھا کہ حماس نے تل ابیب کو نشانہ بنانے کا سمندر میں کامیاب تجربہ کیا تھا مگر اس تجربے پرعملی کارروائی نہیں کی گئی۔

مصر فلسطینیوں اور اسرائیلی فریقین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کرانے اور معاہدے کے معاشی و سیاسی پہلوئوں پرکام کررہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مروان برغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ اسرائیل کو اس بارے میں تحفظات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں