لنڈسے 41

حماس غزہ میں اپنی قوت مجتمع کر رہی ہے، امریکی سینیٹرکاالزام

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکہ کے معروف سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران حماس غزہ میں اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ لبنان میں اپنی پوزیشن کو دوبارہ سے بہتر کرنے اور قوت کو از سر نو مجتمع کرنے کی کوشش میں ہیں۔

سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بات اسرائیلی دورے کے دوران کہی ۔سینیٹر لنڈسے گراہم نے اسرائیل کے دورے کے دوران حماس کے بارے میں ملنے والی معلومات اور بریفنگز کے بعد کہا حماس اپنے آپ کو غیر مسلح کرنے کے بجائے نئے سرے سے مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سینیٹر نے اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی ہے اور علاقے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک روز قبل ہی کہا ہے کہ وہ میئر نیویارک کی دھمکی کے باوجود نیویارک جائیں گے۔اب امریکی سینیٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میرا تاثر یہ ہے کہ حماس کی کوشش یہ چل رہی ہے کہ وہ خود کو دوبارہ مضبوط کرے اور غزہ کا کنٹرول اپنے پاس رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں