اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت عالمی سطح پرکی جانی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں رہنما پی ٹی آئی اسد عمر بی جے پی ترجمان کی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی شان میں جو گستاخی بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان نے کی ہے، وہ ایک دفعہ پھر یاد دلاتی ہے کے ہمارے اجداد کی قربانی سے جو آزاد ملک ہمیں ملا وہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اس گستاخی کی مذمت عالمی سطح پرکی جانی چاہیے۔