بیروت(رپورٹنگ آن لائن )حزب اللہ نے اپنے مقتول سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ کا اعلان کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنازے کا اعلان حسن نصراللہ کے قتل کے ٹھیک دو ماہ بعد کیا گیا ہے، جب اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔حسن نصراللہ جنہیں اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں قتل کر دیا تھا کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔ تاہم بدھ کے روز حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے مقتول سربراہ حسن نصراللہ کے عوامی جنازے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اشتہار
44
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل







