فواد چوہدری 150

حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

اسلام آباد( ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں