کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) شوبز کی معروف جوڑی حرا اور مانی نے مداحوں کے لیے اپنی ایک اور پیار بھری تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماضی کی یاد بھی تازہ کردی۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر پر مداح بھی اپنے تبصرے دینے میں کہاں پیچھے رہتے۔ حرا نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے شوہر کے لیے گانے کے بول لکھے کہ “ایسے نہ مجھے تم دیکھو”۔
انھوں نے اپنی شادی سے پہلے کے دنوں کی یاد تاذہ کرتے ہوئے لکھا کہ “ہاں میں وہی آپ کی مداح، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ مانی!”خیال رہے کہ حرا اور مانی کی شادی اپریل 2008 میں ہوئی تھی جبکہ اس اسٹار جوڑی کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔









