کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے گانے ‘سواری’ کے یوٹیوب پر 6.2 ملین ویوز ہوگئے ہیں۔حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنی اس بڑی کامیابی پر ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ’او ایم جی (OMG) یہ ناقابل یقین اور بہت بڑی کامیابی ہے’۔اْنہوں نے اس کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’اْن کی زندگی کا پہلا آفیشل گانا اور وہ بھی اتنا ہٹ ہوا، یہ سب اْن کے مداحوں کا کمال ہے یار اتنا پیار کرتے ہیں۔
‘اْنہوں نے لکھا کہ’ 6.2 ملین ویوز ہونا اْن کے لیے بہت بڑی بات ہے۔’اداکارہ نے ان کے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ’انشاء اللہ! سیزن 2 بھی آنے والا ہے ذرا دل تھامے رکھیں’۔حرا مانی نے پوسٹ کے آخر میں گانے کے مصنف شانِ حیدر اور ہدایتکار حارث قدیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔