حبا بخاری 16

حبا بخاری کی پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں تصویر ،وضاحت کردی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ میں اپنی تصویر پر ہونے والی بحث سے متعلق وضاحت کردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ حال ہی میں فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پی ٹی وی کے پرانے وائرل کلپ کی حقیقت واضح کی۔کچھ عرصہ قبل پی ٹی وی کی ایک میوزیکل نائٹ کا پرانا کلپ وائرل ہوا تھا اس کلپ میں ایک کم عمر لڑکی نظر آئی جس کی شکل حیران کن طور پر حبا بخاری سے ملتی جلتی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین یہ جاننے کیلئے بے تاب تھے کہ آیا وہ واقعی حبا بخاری تھیں یا ان کی کوئی ہم شکل بھی موجود ہے تاہم، اب اداکارہ نے خود اس بارے میں وضاحت کر دی ہے۔حبا بخاری نے بتایا کہ وہ واقعی اسی کلپ میں موجود تھیں، اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں اور یہ کلپ تقریباً 2011کا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں جایا کرتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنی عمر بتانے سے کوئی خوف یا جھجھک نہیں ہے۔وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں گئی تھیں کیونکہ ان کے خاندان کا کوئی فرد پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں جان پہچان رکھتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں