حبا بخاری

حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا برائیڈل فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔گزشتہ دنوں حبا بخاری نے معروف کلاتھنگ برانڈ کیلئے برائیڈل فوٹو شوٹ کرایا جس کی ویڈیو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی۔مذکورہ ویڈیو میں حبا بخاری نے عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے ، جوڑے پر ہوا بھاری کام لباس کو مزید جاذب نظر بنا رہا ہے۔

اداکارہ نے بالوں کو مہارت سے باندھ رکھا ہے جبکہ گہرا میک اپ اور نازک ادائیں حبا کے حسن کو دو آتشہ کررہی ہیں۔حبا کی عروسی جوڑے میں ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت کی برسات کی جارہی ہے۔