اسرائیلی وزیراعظم

حالیہ چند دنوں میں ٹرمپ سے تین بار بات کی ہے ،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ چند دنوں کے دوران ٹرمپ سے تین مرتبہ بات چیت کی ہے تاکہ دو طرفہ مضبوط اتحاد کو مضبوط تر کیا جائے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یاہو نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز کیا ۔نیتن یاہو کے بقول تینوں بار تبادلہ خیال بڑے اہم اور بڑے اچھے موضوعات پر کیا گیا ۔ ہم ایران کی طرف سے خطرے کو اس کے تمام اجزا کے ساتھ پوری توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

نتین یاہو نے مزید کہا ہماری گفتگو کے دوران اسرائیل کے لیے بڑے بڑے مواقع بھی زیر بحث آئے اور امن کے میدان میں توسیع پر بھی بات ہوئی۔ اس کے علاوہ بھی کئی شعبوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے۔