اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے، کورونا سے صحت یابی کی شرح تسلی بخش ہے،
ہفتہ کے روز وزیر اطلاعا ت و نشریات شبلی فراز نے پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹرز اور طبی عملے میں ماسکس اور سینیٹائزر بھی تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 100 دن این سی او سی نے کورونا وباء سے متعلق دن رات کام کیا ہے۔
این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے، ڈیڑھ کروڑ خاندانوں میں کیش ریلیف کے تحت پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔کورونا وائرس سے متعلق حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں، اگر عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں تو ہسپتالوں میں رش مزید کم ہوجائے گا۔
جب کورونا وبا آئی تو صرف دو لیبارٹریز تھیں اب 129 ہو گئی ہیں ،اگر ہم حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تو ہسپتال ویران اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے،سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں حکومت نے وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی ،وزیراعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی پوری دنیا آج اپنا رہی ہے،
وزیراعظم کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی، اسلام آباد میں 771کورونا کیس تھے جو لاک ڈاو¿ن سے کم ہوئے ،کورونا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر اس طرح عمل نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہئیے تھا،ہم نے کورونا کی موزی مرض کو کافی حد تک کنٹرول کیا، آج سو دن مکمل ہوگئے این سی او سی نے جس طرح موثر کنٹرول کیاکہ قابل تحسین ہے،
ایک سو پچاس ارب روپے میرٹ پر ایک کروڑ خاندانوں میں تقسیم کئے ۔ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے،کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے،کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے،حکومت نے کورونا وباء کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی،
حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا،اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے،ہم سب نے متحد ہو کورونا وباء سے نبرد آزما ہونا ہے