حاجرہ یامین 11

حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ حاجرہ یامین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میں روزانہ دو گھنٹے کیلئے ورک آؤٹ کرتی ہوں، وٹامنز کھاتی ہوں اپنی ڈائٹ کا خیال رکھتی ہوں۔

حاجرہ یامین نے کہا کہ جب اللہ تعالی آپ کو نوازتا ہے اور زندگی تھوڑی آسان ہوتی ہے تو آپ خود بخود اچھے لگنے شروع ہوجاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شروع میں تھیٹر میں ہی نوکری کررہی تھی جو پیسے کما رہی تھی وہ وائس اوور سے کماتی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ٹریکنگ اور ہائیکنگ کا شوق ہے ایک مرتبہ شوگران میں نائٹ ٹریکنگ کررہے تھے وہاں رات میں دو بجے نکلتے تو ایسا لگتا تھا کہ کوئی کھڑا ہے جب لائٹ کی روشنی دکھائی جائے تو کوئی نہیں ہوتا تھا جب رات میں سوتے تھے تو آوازیں آرہی ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر کے پروڈیوسرز سے کہنا چاہوں گی کہ اوریجنل کہانیاں لکھیں اور جو بچے تھیٹر میں رہنا چاہتے ہیں انہیں پیسے دیں۔حاجرہ یامین نے کہا کہ اگر ایک آرٹسٹ کا ٹیلنٹ لینا ہو تو میں میرل اسٹریپ کا ٹیلنٹ اپنانا چاہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں