شعیب اختر 118

جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر نے بھی بابر کی حمایت کر دی

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر بھی ان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واقعی حیران ہوں کہ دنیا کے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈرفڈ میں کیوں نہیں لیا گیا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ بابر کو ہنڈریڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا۔جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ میں بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں