بیرسٹر گوہر 25

جیل سپرنٹنڈنٹ یا انتظامیہ میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کے معائنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ یا انتظامیہ میں سے کسی کی جانب سے ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فیملی ممبران اور ذاتی معالجین کی میڈیکل بورڈ کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کروانے سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ میں ان کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا جائے، ان کے کسی فیملی ممبر کو بھی دوران معائنہ وہاں موجود ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور اپوزیشن اتحاد کا شروع سے یہی مؤقف ہے کہ بانی کو جلد از جلد الشفا ہسپتال منتقل کرکے ان کے ذاتی معالجین کے ہمراہ معائنہ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں