بابر اعظم 27

جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا،محنت کر رہا ہوں، بابر اعظم کااعتراف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا تاہم محنت کر رہا ہوں،ویرات کوہلی سے میرا موازنہ کرنا ختم کردیں، میں نے بھی میچز فنش کیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ گزشتہ میچ میں جس موقع پر میں آؤٹ ہوا، وہاں ہونا نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جیسا فین چاہ رہے ویسا کر نہیں پا رہا لیکن محنت کررہا ہوں، کوشش میری یہی ہوتی ہے کہ پاور پلے میں اچھا کھیلیں۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے میچز فنش نہیں کیے، بہت میچ فنش بھی کیے۔اُنہوںنے کہاکہ افتخار احمد پچ کو اچھا پرکھتے ہیں، میں ان سے مشورہ لیتا ہوں، اچھا کرنے کے لیے کوشش کر رہا ہوں رزلٹ آنے میں ٹائم لگ جاتا ہے۔کراچی میں بابر اعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ شکات یہی ہوتی ہے کہ بابر فنش نہیں کرپاتے اور آپ کا موازنہ ویرات کوہلی سے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ فنش کرکے جاتے ہیں۔

جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ آپ جس وجہ سے یہ سوال کررہے ہیں میرا موازنہ کرنا ختم کردیں، میں نے بھی میچز فنش کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، ہر دن کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے میں بھی انسان ہوں۔بابر اعظم نے کہا کہ نتائج بروقت نہیں آسکتے بعض مرتبہ وقت لگ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں پچ سلو دکھائی دے رہی تھی، ابتدائی 6 اوورز میں اچھا کھیل رہے تھے، صورتحال ٹیم کے حق میں تھی تاہم اچانک وکٹیں گریں۔کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ حکومت نے سوچ سمجھ کر فینز کو اسٹیڈیم آنے سے روکا ہے، واقعی خالی گراؤنڈ میں کھیلنے کا مزہ نہیں آرہا، امید ہے فینز جلد اسٹیڈیم آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں