قمر زمان کائرہ

جھوٹے مقدمات اور پکڑ دھکڑ بتا رہی ہے کہ حکمران ریت پر کھڑے ہیں’قمر زمان کائرہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور پکڑ دھکڑ بتا رہی ہے کہ حکمران ریت پر کھڑے ہیں جو کہتے تھے گھبرانا نہیں ،پی ڈی ایم کی تشکیل سے ہی گھبرا گئے،حکومت عقل کے ناخن لے،غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کیلئے میڈلز ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلعے میں جائیں گے اور حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتاریں گے۔پنجاب جاگ گیا تو پھر حکمرانوں کا بچنا ممکن نہیں رہے گا۔پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں گے۔پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں اپنے جلسے بھی منعقد کرے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔