شیریں مزاری

جو چاہے عورت مارچ کرے ، جو چاہے حجاب مارچ کرے، شیریں مزاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر جو چاہے عورت مارچ کرے، جو چاہے حجاب مارچ کرے،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ جمہوری مارچ کو روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے، مذہبی جماعتوں کی خواتین مارچ کر سکتی ہیں تو دیگر خواتین کیوں نہیں کر سکتیں؟اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اپنا دن منا سکتی ہیں تو یہاں کیوں نہیں؟