ٹرمپ 257

جو بائیڈن سے مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ جیسا ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے منگل کو پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چمپئن شپ کھیل جیسا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک میچ کی طرح ہوگا بس فرق یہ کہ اس میں جسمانی عمل کم ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ جو بائیڈن ایک کمزور شخص ہیں۔یاد رہے کہ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں