عباس عراقچی 15

جوہری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،ایرانی وزیرخارجہ

جنیوا(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وفد کی سربراہی کرنے والے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گذشتہ دور کے مقابلے میں مذاکرات کے اس دور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ ایرانی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وفد نے امریکہ کے ساتھ بنیادی اصولوں پر مفاہمت حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے پاس امریکہ کے ساتھ بات چیت میں آگے بڑھنے کا ایک واضح راستہ موجود ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے بلکہ سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں فریق ممکنہ معاہدے کی دستاویز کے دو ورژن پر کام کریں گے اور ان کا تبادلہ کریں گے جبکہ ابھی کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر دونوں طرف سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں