جوتوں کی برآمدات

جوتوں کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران 5.82 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ملک سے جوتوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.82 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اکتوبر2020 جوتوں کی برآمدات سے ملک کو42.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.82 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چارماہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو45.23 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس مدت میں جوتوں کی برآمدات میں 0.06 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اس مدت میں لیدرفٹ ویئرکی برآمدات میں 4.60 فیصد اورکینوس سے بنے جوتوں کی برآمدات میں 0.074 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔