لاہور (رپورٹنگ آن لائن)جواء ایپ پروموشن کیس میں یو ٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر زرق کی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور احمدقریشی کی عدالت میں یو ٹیوبر رجب بٹ اورزرق کے خلاف جواء ایپ پروموشن کیس کی سماعت ہوئی تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی۔
عدالت میں رجب بٹ اور زرق کی طرف سے رانا معروف ایڈووکیٹ پیش ہوے،کیس میں ندیم نانی والے کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی گئی۔عدالت میں بتایا گیا کہ رجب بٹ اور زرق ہمیں مطلوب نہیں ۔اس پر عدالت نے کہا کہ تفتیشی آ کر یہ بیان دے، عدالت نے رجب اور زرق کی عبوری ضمانت میں 7اپریل تک توسیع کرتے ہوے تفتیشی کو آئندہ ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔









