عدالت 51

جوء اایپ پروموشن کیس،رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سیشن کورٹ میں جواء ایپ کی مبینہ غیر قانونی پروموشن سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، جس میں ملزمان رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی سماعت این سی سی آئی کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جوائے ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے الزامات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں