ملا برادر 134

جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملا برادر

کابل(ر پورٹنگ آن لائن)افغانستان کے عبوری نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہنا ہے جن ملکوں کو ہم سے مسائل ہیں ان سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابل میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس سے ملا عبدالغنی برادر نے خطاب کیا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس موقع پر کہا کہ ذمہ دار ریاست کے طور پر افغانستان اپنی سرزمین پر سفارتکاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں