بیماری میں مبتلا 120

جنیوا، پیرس میں چارامریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری میں مبتلا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)جنیوا اور پیرس میں کام کرنے والے 4 امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوگئے۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہاہے کہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے۔ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنیوا میں 3 امریکی سفارتکار اور پیرس میں موجود ایک امریکی سفارتکار مشتبہ نیورولوجیکل بیماری، ہوانا سنڈروم میں مبتلا ہوئے ۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہناتھا کہ امریکی حکومت ہوانا سنڈروم کی حقیقت کا پتہ چلانے کیلئے کام کررہی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ کسی مخالف نے مائیکرو ویوز سے سفارتکاروں کو نشانہ بنایا ہو۔واضح رہے کہ ہوانا سنڈروم پہلی مرتبہ 2016 میں کیوبا میں سامنے آیا تھا، ہوانا سنڈروم سے امریکی سفارتکار، جاسوس، حکام، اہل خانہ متاثر ہوئے تھیجبکہ متعدد کینیڈین ڈپلومیٹک اسٹاف بھی اس سے متاثر ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں