صدرپزشکیان 40

جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کردیا کہ جنگ تمام حالات کو مد نظر رکھ کر ختم کی جائے گی، ملکی حفاظت اور سلامتی کیلئے مسلح افواج کا کردار تاریخی ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کا عزم کیا۔

واضح رے کہ ایران نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوؤں کی تردید کردی، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا امریکا سے کوئی براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں، امریکا سے صرف ثالثوں کے ذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں