، یوکرینی صدر 130

جنگ میں اب تک تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے، یوکرینی صدر

کیف (رپورٹنگ آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ جنگ میں اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے آغاز سے اب تک ڈھائی سے تین ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ روسی جنگ میں زخمی ہونے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے۔

جبکہ مغربی ممالک کے دعوئوں کے مطابق روس یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔زیلنسکی نے اس سے قبل روسی حملے کے پچاس روز مکمل ہونے پر اپنی فوج اور عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین اپنی آزادی اور بقا کی لڑائی جاری رکھے گا۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اس لڑائی کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر چار اعشاریہ سات ملین افراد یوکرین سے ہجرت کر کے ہمسایہ ممالک میں پناہ لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں