مسعود پزشکیان 81

جنگ ایران، امریکا اور خطے سمیت کسی کے مفاد میں نہیں، ایرانی صدر

تہران( رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے زور دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی جنگ ایران کے حق میں ہے، نہ امریکا کے اور نہ ہی خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر فوجی حملے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

مسعود پز شکیان نے مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات کرتیہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی جنگ کی تلاش میں نہیں رہے گا اور اسے یقین ہے کہ جنگ ایران، امریکا اور خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔مصر کے صدر دفتر کے ترجمان محمد الشناوی نے کہا کہ اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے جوہری معاملے پر بات ہوئی اور صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے زور دیا کہ تصادم سے بچنا ضروری ہے اور فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہونا چاہیے۔سفارتی حل ہی بحران حل کرنے کا واحد اور بہترین راستہ ہے تاکہ مشرق وسطی میں مزید تنا اور عدم استحکام سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصر اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا تاکہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔

ایران کے جوہری معاملے کا پرامن اور جامع حل نکلے جو علاقائی اور عالمی استحکام کو فروغ دے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان الشناوی کے مطابق ایرانی صدر نے بھی مصر کے مثبت کردار کی تعریف کی، جو تنا کم کرنے اور خطے میں سکیورٹی و استحکام قائم رکھنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مصر کے ساتھ سیاسی مشاورت اور ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا تاکہ علاقائی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں