مریم نوازشریف 43

جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ ہے، تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے’ مریم نواز شریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگلی حیات کو زمین پر حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ جنگلی حیات کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی پیغام میں میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بقاء اور فروغ کے لئے تاریخی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اختراع اقدامات کئے گئے۔ جس کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی شکار اور غیر قانونی ملکیت کے لئے پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 1974 اور پروٹیکٹڈ ایریاز ایکٹ میں تاریخی ترامیم منظور کی اور وائلڈ لائف ہیلپ لائن 1107 مکمل طور پر فعال ہے۔جنگلی حیات کی شوٹنگ لائسنس، امپورٹ ایکسپورٹ اور شکار پرمٹ، بریڈنگ فارم رجسٹریشن کی آن لائن سہولت دی جارہی ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس بیسڈ جانور شماری کا سسٹم نافذ کیا گیا۔ ریسکیو کیے گئے جانوروں کی نگرانی کے لئے پہلی مرتبہ جی پی ایس اور کالر ٹریکر سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

سفاری چڑیا گھر لاہور میں تھری ڈی سکرین،جانوروں کے مجسمے اور دیگر خوبصورت اختراعات آویزاں کر دی گئی ہیں۔پنجاب کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کا 80فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔ ہسپتال میں ہر جانور کے لئے سپیشلسٹ وٹرنری ڈاکٹرز تعینات کیے جائیں گے۔ سفاری زو میں 7D وائلڈ لائف سینما بھی تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پنجاب حکومت جلد ہی شہریوں کے لئے گھر بیٹھے جنگلی حیات کے مشاہدے سے لطف اندوز ہونے کے لئے 360 ڈگری ورچوئل چڑیا گھر بھی بنانے جارہی ہے۔چھانگا مانگا،اوچھالی، چشمہ بانسرا گلی زوالوجیکل گارڈن اور مری ڈائیورسٹی پارک کی تعمیر و تزئین جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ مقید جانوروں اور پرندوں کورکھنے کے لئے رہائشی سٹینڈرڈ کا تعین شاندار اقدام ہے۔ پنجاب نے 544 وائلڈ لائف رینجرز متعارف، جدید اسلحہ، آئی ٹی، ڈرونز اور باڈی کیم اور نائٹ وژن آلات مہیا کرکے لیڈ لے لی۔

انہوں نے کہا کہ صحرائی علاقوں میں مقامی جانوروں اور پرندوں کے لئے بائیکس کا خصوصی سکواڈ قائم کر نا خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبے میں وائلڈ لائف فورس قائم کرکے جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اینیمل رائٹس اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کو مزید جامع اور موثر بنایا گیا ہے۔غیر قانونی شکار، پرندوں اور جانوروں کی غیر قانونی قید اور تشدد پر سخت ترین کارروائیوں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے حقوق کے احترام سے متعلق حکومت اسلامی تعلیمات پر عملدرآمد اور قانونی تقاضوں پورے کر رہی ہے۔ جنگلی جانور اور پرندے فطرت میں توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگلی حیات اور نایاب نسلوں کے تحفظ سے سیاحت اورروزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔جنگلی حیات مستقبل کا سرمایہ ہیں، تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے پیل کی جنگلی حیات کے تحفظ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں