وزارت دفاع 35

جنوبی کوریا کے صدر کا “کوریائی ڈرون کی شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی” کی مکمل تحقیقات کا حکم

سیول (رپورٹنگ آن لائن) جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صدر لی جے میونگ نے “جنوبی کوریائی ڈرون کی شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی” کے معاملے کی مکمل اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

ہفتہ کے روز وزارتِ دفاع کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جن تاریخوں کا اعلان کیا گیا، ان دنوں جنوبی کوریائی فوج نے کسی قسم کے ڈرون استعمال نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ڈرون، جنوبی کوریائی فوج کے زیرِ استعمال کسی بھی ماڈل سے مطابقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے پر شمالی و جنوبی کوریا کے مابین مشترکہ تحقیقات بھی کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب، پیپلز آرمی آف شمالی کوریا کے جنرل اسٹاف کے ترجمان نے جاری ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ اکتوبر 2024 میں پیانگ یانگ کی فضائی حدود میں ڈرون دراندازی کے واقعے کے بعد، جنوبی کوریا نے نئے سال کے آغاز پر ایک بار پھر ڈرون پرواز کے ذریعے شمالی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور سنگین اشتعال انگیزی کا ارتکاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں