وزیر اعظم 237

جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تعلیم ، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ، وزیر اعظم

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تعلیم ، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں ملک عامر ڈوگر، وہاڑی سے رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور نور محمد خان شامل تھے ، ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ا ور کسانوں کے لئے خصوصی پیکج پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اورنگزیب خان نے وزیر اعظم کو وہاڑی میں کیڈٹ کالج کے قیام کی تجویزدی ،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تعلیم ، صحت اور روزگار کے مساوی مواقع نہیں دیئے گئے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ان اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا کسانوں کے لئے خصوصی پیکج کی تجاویز کا جلد اعلان ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں