اسرائیلی وزیر دفاع 54

جنوبی لبنان میں بھی غزہ جیسا طرز عمل اپنایا جائے گا،اسرائیل

تل ابیب ( رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں لبنان میں بے گھر ہونے والے افراد اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکیں گے جب تک سرحد کے ساتھ واقع شمالی اسرائیل کی سکیورٹی یقینی نہیں بنا لی جاتی۔اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یسرائیل کاٹز نے اعلی فوجی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان اور بیروت میں اپنے گھر بار چھوڑنے والے لاکھوں رہائشی اس وقت تک دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے جب تک شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کی سلامتی کی ضمانت میسر نہیں آ جاتی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں کے ساتھ وہی طرز عمل اختیار کرے گی جو اس نے غزہ کی پٹی میں اپنایا تھا۔حزب اللہ کے خلاف نئے زمینی آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور میں نے اسرائیلی فوج کو لبنان کے سرحدی شہروں میں دہشت گردانہ انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں بالکل اسی طرح جیسے غزہ میں حماس کے خلاف رفح اور بیت حانون میں کارروائی کی گئی اور وہاں موجود سرنگوں کو ختم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں