ویمنز ٹیم 19

جنوبی افریقی کپتان لورا نے انگلینڈ کے خلاف 169 رنز کی ریکارڈساز اننگز کھیلی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)جنوبی افریقی ویمنز ٹیم کی کپتان لورا ولوارٹ نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں ریکارڈساز اننگز کھیلتے ہوئے ورلڈکپ میں پہلی سنچری جڑدی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پروٹیز ویمنز ٹیم کی کتپان لورا ولوارٹ کا بلا چلا اور خوب چلا انھوں نے یادگار اور ریکارڈساز 169 رنز کی اننگز تراشی جس کیلئے انھوں نے 143 بالز کا سہارا لیا۔انگلش خواتین ٹیم کی بولرز لورا کے سامنے بالکل بے بس نظر آئیں، جنوبی افریقی اوپنر نے گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش شارٹس کھیلے اور شائقین و ماہرین سے خوب داد وصول کی۔

ورلڈکپ میں پہلی سنچری بنانے والی لورا ولوارٹ کی جارحانہ اننگز میں 4 چھکے شامل رہے جبکہ انھوں نے 20 بار چوکے کی صورت میں گیند کو باؤنڈری کی سیر کروائی۔گوہاٹی میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیل کر کپتان کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ کو جیت کیلئے 320 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے، کپتان ولوارٹ کی سنچری کے علاوہ تزمین نے 45 اور کیپ نے 42 رنز بناکر اپنا حصہ ڈالا، انگلش اسپنرسوفی نے 4 جبکہ لارین بیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں