جنرل ہسپتال 68

جنرل ہسپتال کے سینئر فارمیسی ٹیکنیشن دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملے

لاہور۔2دسمبر(رپورٹنگ آن لائن)لاہور جنرل ہسپتال کے سینئر فارمیسی ٹیکنیشن حبیب الرحمان گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اُن کے اچانک انتقال پر پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریا د حسین اور ہسپتال کے دیگر ساتھی ملازمین نے دلی دکھ اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حبیب الرحمان انتہائی ملنسار، شفیق، ہمدرد،محبت کرنے اور اپنے فرائض منصبی جان فشانی سے سر انجام دینے والی شخصیت تھے، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہو ا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حبیب الرحمان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس موقع پر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ حبیب الرحمان مرحوم کے سرکاری واجبات ا ور دیگر مراعات کی جلد ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مرحوم کے اہل خانہ کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایم ایس ڈاکٹر فریادحسین نے بتایا کہ سینئر فارمیسی ٹیکنیشن حبیب الرحمان کی ریٹائرمنٹ 15اپریل2026کوہونا تھی جبکہ دوران ملازمت انہوں نے انتہائی فرض شناسی اور ڈسپلن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیے جسے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز جنید میو و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں