چینی وزارت خارجہ 25

جمی لائی کو قانون کے مطابق سخت سزا ملی ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جمی لائی کے کیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جمی لائی چینی شہری ہے۔ وہ ہانگ کانگ میں چین مخالف اور شر پسندی کے واقعات کا اہم منصوبہ ساز اور شریک ہے ۔ اس کے عمل نے “ایک ملک، دو نظام” کے اصول کو بری طرح متاثر کیا ہے،

قومی سلامتی کو سنگین طور پر خطرے میں ڈالا ہے، اور ہانگ کانگ کی خوشحالی، استحکام اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کو شدید نقصان پہنچایا ہے، لہذا اسے قانون کے مطابق سخت سزا ملی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والا معاشرہ ہے۔ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی ادارے قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو قانون کی عملداری کو برقرار رکھتے ہیں اور قومی سلامتی کا تحفظ کرتے ہیں ۔ اداروں کے اقدا مات معقول ،جائز اور درست ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی مرکزی حکومت قومی سلامتی کے تحفظ اور اسے خطرے میں ڈالنے والے مجرموں کو ان کے جرائم کی قانون کے مطابق سزا دینے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی مضبوط حمایت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں