جماعت اسلامی 225

جماعت اسلامی کی مجلس شوری نے تحریک عدم اعتماد میں کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کر دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) جماعت اسلامی کی مجلس شوری نے تحریک عدم اعتماد میں کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کر دی ہے جبکہ مجلس شوری کے اجلاس میں فیصلے کا حتمی اختیار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی رائے دےدی۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت مانگنے کے معاملے پر جماعت اسلامی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس ہوا، جس میں شوری نے عدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کی رائے دے دی۔

شوری نے عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا اختیار سراج الحق کو دیدیا۔ اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک پر بھی غور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں