لاہور (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور اور معروف عالمِ دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحیم اشرفی ایک عظیم دینی و علمی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، دینی تعلیم کے فروغ اور امت کی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ مرحوم کی دینی، علمی اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔






