علی امین گنڈاپور

جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، یہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہورہی ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ اسی طرح کرتے ہیں، معلوم نہیں پارٹی رہنماوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا، چیک کرتا ہوں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ یہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا، میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی نے خود کال دینی ہے، احتجاج کی تیاری مکمل ہے، جب کال آئے گی تو باضابطہ اعلان کریں گے۔