اوکاڑہ( شیر محمد)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) فیصل آباد نے جعلی رجسٹریوں اور انتقالات کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں متعدد سرکاری اہلکاروں اور ڈید رائٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ میں نامزد ملزمانحافظ محمد طاہر (تحصیلدار دیپالپور)، رانا رب نواز خان (نائب تحصیلدار)، مجتبیٰ حیدر، محمد اصغر، سہیل احمد قیصر، حافظ محمد کاشف نواز اور اعظم پٹواری شامل ہیں.
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی CPRs کی بنیاد پر جائیدادوں کے انتقالات کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا
ایف آئی اے نے مقدمہ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 409، 420، 468، 471 اور 109 کے تحت درج کیا ہے۔
تحقیقات کی نگرانی انسپکٹر محمد سرور اصغر کر رہے ہیں، جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ٹیم دیگر ملوث افراد بشمول ایف بی آر افسران و خریداروں کے کردار کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
قومی وسائل لوٹنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کی یہ کارروائی شفاف احتساب کی جانب اہم قدم ہے۔