اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے بتا دیا تھا کہ جی بی کے عوام کے ووٹوں میں ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، جس کو سب نے دیکھ لیا کہ کیسے ایسی جماعت کو جتوایا گیا جن کے اپنے امیدوار ہی نہیں تھے۔
جمعرات کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور مسلم لیگ نون جی بی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا سوقت دوراہے پر کھڑا ہے اور فیصلہ کن وقت ہے، پاکستان کے 22کروڑ عوام اپنے ووٹ کا حق مانگ رہے ہیں جبکہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جس ملک میں ووٹ کی عزت نہیں کی جاتی ہے اس ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے آزاد کشمیر میں گلگت کی طرح انتخابات میں دھاندلی کی تو وہ مودی کا یار ہو گا اور کوئی متنازعہ ہوا تو اس کا فائدہ ہندوستان کو وہ گا۔ انہوں نے کہا کہ میں جی بی میں دھاندلی کو وارننگ دیتا ہوں کہ ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی کوشش نہ کریں ہم پاکستان میں عوام کی حق حکمرانی کی ہر طرح حفاظ کریں گے، ہمارے شیرپولنگ اسٹیشنز میں پہرا دیں گے اور دھاندلی کرنے والوں کو روکیں گے