اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی، کہتے ہیں صدر صاحب کی تقریر نہیں سنی تاہم صدر کا کام ہوتا ہے حقائق عوام کے سامنے رکھے نہ کہ وزیراعظم کی تعریفیں شروع کر دے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے صدرعارف علوی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج تازہ ترین اسکینڈل ملک میں گندم کا ہے ان کو حقائق کا ہی علم نہیں کیا انہیں مہنگائی نظر نہیں آتی؟ ۔
انہوں نے کہا چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے نیب خود ایک قابل احتساب ادارہ ہے، ایک دن یہ حقائق سامنے آئیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا۔
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ ایل این جی کے جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا، اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا