عظمیٰ بخاری 181

جس دن نواز شریف آئے وہ دن موجودہ حکومت کی رخصتی کا دن ہو گا، عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) رہنما مسلم لیگ نون عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس دن نواز شریف آئے وہ دن موجودہ حکومت کی رخصتی کا دن ہو گا، موجودہ کابینہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف منصوبے بنتے رہے۔

منگل کو ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف سازشیں کرنے والے راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں، قوم کی روٹی چھین لی گئی، عوام حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کا مکمل صفایا ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں