اسلام آباد ہائی کورٹ 22

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کیس کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لئے مقرر تھا تاہم بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں