جسٹس سرفراز ڈوگر 100

جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں