جسنڈا آرڈرن 228

جسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نیوزی لینڈ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن)نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔نیوزی کی 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،اب تک ہونآزے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں،

نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتیں جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں،نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں