جرمن چانسلر 121

جرمن چانسلر کل پیرس میں صدر ماکروں سے ملیں گے

برلن (رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر اولاف شولس کل(پیر کو) فرانس کا دورہ کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چانسلر دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ شولس پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور یورپی کونسل کی سربراہ اورزولا فان ڈیرلاین سے ملاقاتیں کریں گے۔

چانسلر شولس یورپی گول میز کانفرنس برائے صنعت میں شرکت کے لیے ایک ایسے وقت میں فرانس جا رہے ہیں، جب یوکرائن پر روسی حملے کی وجہ سے یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں