مخالفت 136

جرمن عوام روس کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے،امتیازی سلوک کی مخالفت

برلن ( رپورٹنگ آن لائن) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں مقامی باشندے روس کی حمایت میں روسی جھنڈوں کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئے۔ جرمنوں نے یورپی ممالک میں روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی شدید مخالفت کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں اس طرح کی روس حمایت میں ریلی کا یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ اس سے ایک روز قبل جرمنی کے شہر اسٹٹ گارٹ میں 200 کاروں کی روسی جھنڈوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے روسوفوبیا کو روکنے اور اسکولوں میں روسی بولنے والے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا نعرہ لگایا۔ احتجاج کے آغاز سے قبل روس اور جرمنی کے ترانے بجائے گئے۔اس کے علاوہ5 مارچ کو برلن میں بھی روسی بولنے والے شہریوں کی حمایت میں ایک اجتماعی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

شہر کے وسط میں واقع چوک میں 300 سے زیادہ لوگ جمع تھے۔لوگ روسی پرچم اور سینٹ جارج ربن لے کر آئے تھے۔ انہوں نے جرمن حکام پر الزام لگایا کہ حال ہی میں برلن اور ملک کے دیگر شہروں میں روسی شہریوں اور روسی زبان بولنے والے افراد کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ 19مارچ کو روسی وزارت خارجہ کے پہلے یورپی شعبے کے ڈائریکٹرالیکسی پیرامونوف نے کہا کہ ہر اس روسی کے خلاف جدوجہد جس نے یورپ کی سرحدوں کو محفوظ بنایا اور نازی فوج کے ظلم سے بچایا اس کے ساتھ ایسا رویہ اپنانا انتہائی غلط ہے۔روسی سفارت کار کو امید ہے کہ یورپ میں رہنے والے ایسے لوگ جو روس مخالفت میں روسی شہریوں سے متعصب رویہ اپنا رہے ہیں ہوش میں آجائیں گے اور اپنے لوگوں کے مفادات کو یاد رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں