یوہان فادے فول 99

جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی غزہ کی صورت حال میں بہتری سے مشروط کرنے کا عندیہ

برلن (رپورٹنگ آن لائن )جرمن وزیر خارجہ یوہان فادے فول نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فراہمی کا فیصلہ غزہ کی انسانی صورت حال کی بنیاد پر کرے گا۔

جرمن اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قانون سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں، اس پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول اگر ضرورت پیش آئی تو ہم اس جائزے کی بنیاد پر اسلحے کی نئی ترسیلات کی اجازت دیں گے۔

یوہان فادے فول نے کہا کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیت برقرار رکھنی چاہیے، کیونکہ وہ یمن کے حوثیوں، لبنان کی حزب اللہ اور ایران جیسے خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے یہ بات واضح ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کی خصوصی ذمہ داری رکھتے ہیں۔

یہ جرمنی کے اس اصول کا اعادہ ہے جو نازی دور کے مظالم خصوصا یہودیوں پر کیے گئے ظلم کا کفارہ ادا کرنے کے لیے اپنایا گیا تھا۔وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ذمہ داری اس بات کا مطلب ہرگز نہیں کہ اسرائیلی حکومت جو چاہے کر گزرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں